: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میکسیکو،6ڈسمبر(ایجنسی) میکسیکو کی پولیس نے فوج کی مدد سے فائرنگ کے تبادلے میں 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست ویراکرُوز کے شہر سُوشی لاپَن میں ایک جرائم پیشہ گینگ نے ایک پولیس پارٹی پر اُس وقت فائرنگ کر دی جب وہ گشت پر تھی۔ حکومتی بیان کے مطابق اس پر فوج کو بھی طلب کر لیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ ریاست ویراکرُوز
کو جرائم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکودنیا کے خطرناک ترین منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ان مقابلوں کے نتیجے میں اب تک کئی عام شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔